24 نومبر، 2026، 11:06 PM

سیستان و بلوچستان، زہک میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سیستان و بلوچستان، زہک میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ضلع زہک کے علاقے کود میں امریکی اور اسرائیلی عناصر کے آلہ کاروں کی جانب سے نصب کیا گیا بارودی مواد پھٹ گیا، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ رپورٹ، سیستان و بلوچستان کے ضلع زہک کی مواصلاتی شاہراہوں پر دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیا گیا ایک بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ یہ بم ضلع زہک کے نواحی گاؤں کود کے قریب سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

خوش قسمتی سے اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی اور اسرائیلی عناصر کے آلہ کار اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ تاہم اس طرح کی اندھا دھند اور امن و امان کے خلاف کارروائیاں علاقے کے بے گناہ شہریوں کی جانوں اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران بھی شرپسند عناصر کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں سیستان و بلوچستان کے متعدد شہری شہید ہوچکے ہیں، جن میں خواتین، مرد، علما، قبائلی عمائدین اور حتیٰ کہ چھ ماہ کا ایک شیرخوار بچہ بھی شامل ہے۔

News ID 1943102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha